سب کچھ اس پائے کا ہے کہ میں فخر سے اس خوش فہمی میں چلا گیا کہ شاید کسی ملک کے، جہاں قومی زبان اُردو ہو، محکمہ تعلیم کی تیار کردہ کورس کی اضافی کتاب ہے۔ طلبہ پڑھیں گے، بار بارپڑھیں گے اور بڑے ہو جانے پر اپنے بچوں کے لیے رکھ رکھیں گے کہ وہ پڑھیں گے۔ اس کتاب کی تیاری میں ہاتھ بٹانے والوں نے اپنا اپنا کام اس خوبی سے کیا ہےکہ داد دینا مجھ پر فرض ہے۔ کیا تصاویر، کیا الفاظ کے معنوں کی پیش کش اور کہانیوں کی فہرست ... اصل داد تو کم سِن پڑھنے والے دیں گے۔ میرا خیال ہے، کم عمر پڑھنے والوں کے لیے چھپنے والی کتابوں میں ’’بک کارنر‘‘ کی یہ سوغات رہنمائی کا کام کرے گی۔